عالمی چیلنجز، شراکت داری کے فروغ کیلئے بھارت امریکہ بات چیت

واشنگٹن (انتخاب نیوز) بھارت اور امریکا کی کابینہ کے اعلیٰ عہدیداروں نے بات چیت کی جس کے دوران عالمی اور جغرافیائی سیاسی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دو طرفہ دوستی کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی خبر کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور ان کے بھارتی ہم منصبوں سبرامنیم جے شنکر اور راج ناتھ سنگھ کے درمیان ڈائیلاگ کا مقصد دفاعی تعاون کو فروغ دینا اور پالیسی مقاصد کو ہم آہنگ کرنا ہے۔اگرچہ واشنگٹن، غزہ اور یوکرین میں جاری بحرانوں میں پھنسا ہے، حکام اور تجزیہ کاروں نے کہا کہ بات چیت میں جنوبی ایشیا اور بحر ہند کے خطے میں علاقائی مسائل کو حل کرنے پر زیادہ توجہ دینے کے ساتھ بھارت۔ امریکا دفاعی اور تزویراتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی توقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں