نوکنڈی کے قریب ٹریفک حادثہ 1شخص جان بحق دوسرازخمی
نوکنڈی (این این آئی)نوکنڈی کے قریب ٹریفک حادثہ 1شخص جان بحق دوسرازخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق نوکنڈی کے علا قے آزاد لانڈی کے قریب ٹریلر اور ویگو گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں اسماعیل سنجرانی نا می شخص موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرازخمی ہوگیا ریسکیو حکام نے لاش اور زخمی کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا مزید کاروائی جا ری ہے ۔
Load/Hide Comments


