لینڈ مافیا نے قبرستان کی زمین پر قبضہ کر رکھا ہے، حکام انصاف دلائیں، مسیحی برادری

کوئٹہ (آن لائن) مسیحان بلوچستان کی جانب سے کرسچن قبرستان اے ون سٹی پر لینڈ مافیا کے قبضے کے خلاف فادر وارث انور، فادر عدیل عامر ، فادر ڈینیئل صابر کی قیادت میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے۔ اس موقع پر سابق رکن صوبائی اسمبلی ٹائٹس جانسن ، ولیم برکت سمیت شہزاد کندن، ولیم بھٹی بھی موجود تھے۔ مقررین نے کہا کہ لینڈ مافیا نے قبرستان پر قبضہ کررکھا ہے جس سے مسیحی برادری میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کرکے قبرستان کوواگزار کراکر مسیحی برادری میں پائی جانے والی تشویش دور کرکے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔قبضہ مافیا نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے جس سے مشکلات پیدا ہورہی ہےں۔ مسیحی برادری پر امن لوگ ہیں تمام مسائل کا حل افہام و تفہیم سے چاہتے ہیںقبضہ مافیا کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرکے مسیحی برادری کو انصاف دیا جائے۔ اگر مسئلہ حل نہ کئے گئے تو ہم سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔ مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں