الیکشن کمیشن نے بلوچستان کی قومی و صوبائی اسمبلی نشستوں سے متعلق نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات نمٹا دیے
کوئٹہ(یو این اے )الیکشن کمیشن نے بلوچستان کے قومی وصوبائی اسمبلی سے متعلق 11ضلاع میں نئی حلقہ بندیوں پراعتراضات نمٹا دئےے۔حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30 نومبر کو شائع کی جائے گی جس کے بعد عام انتخابات کے انتخابی شیڈول کا اجرا کیاجائےگا۔ ای سی پی ذرائع کے مطابق ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت کی جانےوالی نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 27 ستمبر کو جاری کی گئی تھی جس کے بعد 27 اکتوبر تک اس پر اعتراضات مانگے گئے تھے۔ یہ اعتراضات نمٹانے کے لئے الیکشن کمیشن نے 2 بینچ تشکیل دیے جہاں روز انہ کی بنیاد پر قومی اور صوبائی اسمبلی کی نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات نمٹائے جا رہے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق اب تک خضدار، ڑوب ، شیرانی ، قلعہ سیف اللہ، کوئٹہ، چمن، قلعہ عبداللہ ، چاغی، خاران ، واشک، پشین اور زیارت کے اضلاع میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں پر اعتراضات نمٹائے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کو بلوچستان میںنئی حلقہ بندیوں پر 124 اعتراضات موصول ہوئے تھے۔ الیکشن کمیشن نے آئندہ عا م انتخابات کے لئے 8 فروری 2024 کی تاریخ کا اعلان کیا ہے،30 نومبر کو حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت کے بعد عام انتخابات کے مکمل شیڈول کا اعلان کیاجائےگا۔


