آئندہ الیکشن مسلم لیگ(ن) کیساتھ ملکر لڑیں گے،نوابزادہ خالد خان مگسی
کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان عوامی پا رٹی کے صدر نوابزادہ خالد مگسی نے کہا ہے کہ آج جو ملاقات تھی میاں محمد نواز شریف کیساتھ وہ خوش آئند ہے میں سمجھتا ہوں کہ میاں نواز شریف جب اپنا دورہ مکمل کر کے واپس جائینگے تو ہم سیاسی جماعتیں ملکر آئندہ الیکشن کیلئے لائحہ عمل اختیار کرینگے ان خیالات کااظہار نوبزادہ خالد خان مگسی نے میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کے بعد مقامی ہوٹل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ باپ پارٹی سے (ن) لیگ میں جانے والوں سے میں کیا گلہ کرو سیاست ہے لوگ آتے جاتے ہیں مگر انہوں نے باپ پارٹی کیساتھ اچھا ٹائم گزارہا ہے اور وہ بلوچستان عوامی پارٹی کو یاد کرینگے باپ پارٹی کامستقبل عیاں ہے ابھی بھی ہمارے پاس لوگ جوق در جوق آرہے ہیں بلوچستان میں باپ پارٹی کا اجلاس کیا جس میں بڑی تعداد میں کارکن شریک ہوئے ۔ہم کسی کے دباﺅ میں نہیں آئیں اور ہم نے باپ پارٹی کو رکھا اور افواہیں چل رہی تھی کہ باپ پا رٹی ختم ہورہی ہے اور ہم نے اپنے دوستوں کے ہمراہ اسٹینڈ لیا اور بلوچستان عوامی پارٹی برقرار ہے اور میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کے موقع پر ہم نے اپنے پا رٹی کا موقف ان کے سامنے رکھا کہ ہم بلوچستان کے عوام کی مفاد کیلئے ملکر چلنا ہوگا اور ہم نے مسلم لیگ(ن) کیساتھ وعدہ کیا ہے کہ ہم آئندہ انتخابات میں ملکر الیکشن میں جائینگے اور بلوچستان کی عوام کی بھر پور خدمت کرینگے ۔


