سرکاری محکموں میں کوتاہی اور بے ضابطگیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا ،دوستین خان جمالدینی

تربت(نمائندہ انتخاب ) وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم بلوچستان کے چیئرمین میر دوستین خان جمالدینی کی صدارت میں ضلع کیچ کے سرکاری محکموں کے سربراہان کاایک اہم اجلاس کمشنر آفس تربت میں منعقد ہوا، اجلاس میں وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم(سی ایم آئی ٹی) کے چیئرمین میر دوستین خان جمالدینی کے علاوہ ممبر سی ایم آئی ٹی عبدالرﺅف بلوچ،ممبر سی ایم آئی ٹی قاسم مینگل ، ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ سمیت ضلع کیچ کے بیشتر محکموں کے ضلعی افسران بھی شریک تھے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سی ایم آئی ٹی میر دوستین خان جمالدینی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں صوبہ بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کے معیار کو یقینی بنانے اور ان منصوبوں کو اپنے مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے سی ایم آئی ٹی کی ٹیم تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے تاکہ عوامی فلاح و بہبود کے نوعیت کے ان منصوبوں کو شفاف طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے،وزیر اعلیٰ بلوچستان کے واضح احکامات کی روشنی میں سرکاری محکموں میں کسی بھی طریقے سے کوتاہی اور بے ضابطگیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا ، قبل ازیں سی ایم آئی ٹی کی ٹیم کو ضلع کیچ کے لائن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے انفرادی طور اپنے محکموں کی طرف سے شروع کیے جانے والے پروجیکٹس کے بارے میں مکمل طور پر بریفنگ دی گئی، سی ایم آئی ٹی کی ٹیم نے مختلف محکموں کے افسران سے ان کے ڈیپارٹمنٹ میں شروع کیے جانے والے ترقیاتی اسکیموں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اس دوران متعلقہ حکام کی جانب سے سی ایم آئی ٹی کی ٹیم کو ترقیاتی اسکیموں کے پروگریس کے بارے میں آگاہ کیا گیا، علاوہ ازیں اجلاس میں سی ایم آئی ٹی کی ٹیم کو مختلف محکموں کی جانب سے ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل میں درپیش رکاوٹوں کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی گئی،دریں اثناءسی ایم آئی ٹی کی ٹیم نے مختلف محکموں کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے سیکیورٹی کی خدمات فراہم کرنے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ سمیت متعلقہ حکام کے ساتھ تبادلہ خیال بھی کی،واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر سی ایم آئی ٹی کی ٹیم ضلع کیچ کا دو روزہ دورہ کررہی ہے اس دورے کے دوران سی ایم آئی ٹی کی ٹیم ضلع کیچ میں مختلف محکموں کے ترقیاتی منصوبوں کے سائٹ کا بھی وزٹ کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں