بیلہ میں نوجوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی

اوتھل (این این آئی) بیلہ کے قریب ایک نوجوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ پولیس زرائع کے مطابق بیلہ کے قریب مین آر سی ڈی شاہراہ پر واقع منی پیٹرول پمپ کے قریب پیش آیا۔ایک نوجوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی جس کی شناخت نثار علی کے نام سے ہوئی جو کہ ضلع آواران کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ بیلہ پولیس نے لاش ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں