اسمبلی کا ہر رکن میرے لئے قابل احترام ہے،قدوس بزنجو

کوئٹہ:بلوچستان اسمبلی میں اسپیکر قدوس بزنجو نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی روایات کی امین اسمبلی ہے اسمبلی کا ہر رکن ان کے لئے قابل احترام ہے حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمشہ ایک اچھے انداز میں ہاس کو چلانے میں بھرپور مدد کی یہ بات انہوں نے اسمبلی اجلاس کے دوران کہی۔اسپیکر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ کئی کئی گھنٹوں کے اسمبلی اجلاسوں میں نہ صرف حکومتی بلکہ اپوزیشن کے ارکان نے بھی بھرپور شرکت کرکے صوبے اور صوبے کے عوام سے اپنے مخلص ہونے کا ثبوت دیا صوبے کے مسائل پر ہر رکن نے توجہ دلائی انہوں نے کہا طویل اجلاسوں کے باوجود ارکان کو مصروف اور ماحول کو خوشگوار رکھنے کے لئے ہسنی مذاق بھی ہوتا رہا لیکن کبھی کسی کی عزت نفس کو مجروح کرنے کا نہیں سوچا انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں ارکان اسمبلی ایوان کے ماحول کو اسی طرح سے خوشگوار رکھتے ہوئے صوبے اور اپنے حلقوں کے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے اسپیکر نے بجٹ اجلاس کے دوران ارکان اسمبلی کے علاوہ اسمبلی سیکرٹریٹ تمام متعلقہ محکموں اور میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اجلاس کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں مددگار رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں