پنجگور میں بم دھماکے اور فائرنگ

پنجگور (انتخاب نیوز) پنجگور کے علاقے چتکان میں دو دھماکوں کے بعد شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔ ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے میں بم دھماکے کی آواز سنی گئی، نامعلوم مسلح افراد نے کالام چوک پر فوجی چوکی کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔ پنجگور کے علاقے چتکان قلم چوک میں واقع سیکورٹی فورسز کے ناکے کے قریب نامعلوم سمت سے دو دستی بم پھینکا گیا جوکہ زوردار دھماکے سے پھٹ گئے۔ اطلاعات کے مطابق پنجگور میں چتکان قلم چوک پر سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد دو دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، واقعے کے بعد شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔ تاہم دھماکے سے کوئی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں