پوپ فرانسس اسرائیلی یرغمالیوں کے خاندانوں اور فلسطینی شہدا کے خاندانوں سے ملاقاتیں کرینگے
ویٹی کن سٹی(این این آئی)پوپ فرانسس اگلے ہفتے غزہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کے خاندانوں سے ملاقات کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ ویٹیکن سٹی میں ہونے والی ان امکانی ملاقاتوں میں فلسطینی خاندانوں کے ساتھ ملاقاتیں بھی طے کی گئی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پوپ فرانسس اس سے پہلے سب کو پر امن رہنے اور جنگ روکنے کا ایک سے زائد بار مشورہ دے چکے ہیں۔ ان کی یہ ملاقاتیں انسانی بنیادوں پر بتائی جاتی ہیں۔ جس میں اسرائیل کے مبینہ 240 سے کچھ کم یرغمالی غزہ میں اب بھی حماس کے کنٹرول میں ہیں۔
Load/Hide Comments


