اسرائیلی فوجی ترجمان کا انٹرویو کرنے پر عرب ٹی وی اینکر لیال الاختیار کیخلاف مقدمہ
دبئی (این این آئی)عرب ٹی وی کی خاتون اینکر لیال الاختیار کے خلاف حالیہ قانونی کارروائی کے حوالے سے چینل نے کہا ہے کہ وہ اپنی اینکر لیال الاختیار کے ساتھ کھڑا ہے۔ عرب ٹی وی پیشہ ورانہ امور انجام دینے میں تمام صحافیوں کے ساتھ ہے۔ عرب ٹی وی نے زور دیا کہ لیال الاختیار کے ساتھی آج جو کچھ پیش آرہا ہے وہ صحافت اور اس کی اقدار کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ میڈیا اپروچ، پیشہ ورانہ اور متوازن خبروں کی کوریج کو نشانہ بنانے کے مترادف ہے۔ متعدد میڈیا پروفیشنلز نے اسرائیلی فوج کے ترجمان ادرائی اویچائی کا کا انٹرویو کرنے پر لیال الاختیار کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔
Load/Hide Comments


