کردگاپ جدید دور میں بھی مواصلاتی نظام سے محروم

مستونگ :بلوچستان کے ضلع مستونگ کے تحصیل کردگاپ، سب تحصیل موبی رودینی، گرگینہ، شپچ، مل سرپرہ، بیزنی اور دیگر علاقے جدید دور اور اکیسویں صدی میں بھی 3جی 4جی تو دور کی بات ہے وہاں پر موبائل نیٹورک ہی نہیں۔ نیٹورک نہ ہونے کے وجہ سے ان علاقوں میں کافی مشکلات پیدا ہوتے ہیں اور جب سے ایچ ای سی نے آن لائن کلاسز شروع کرنے کا اعلان کیا ہے تب سے ان علاقوں کے سیکنڑوں طلباء و طالبات بےچینی اور پریشانی جے عالم میں مبتلا ہیں کہ ایک علاقے میں 2جی 3جی 4جی تو دور موبائل نیٹورک ہی موجود نہیں ہے یہاں کے باسی ایک کال کیلئے سینکڑوں کلومیٹر سفر طہ کرتے ہیں اکثر ایسا ہوا ہے کہ ایک پیغام پہنچانے کیلئے کئی دن لگ جاتے ہیں۔ حادثات میں زخمی ہوئے لوگ روڈوں پر گھنٹوں پڑھے رہنے سے شہید ہو جاتے تھے کیونکہ سگنل نہ ہونے کے وجہ سے نہ ایمبولینس کو کال کرسکتے ہیں نہ ہی لواحقین کو اطلاع دے سکتے ہیں تاکہ وہ اکر مدد کریں حکومت سے گزارش کرتے ہیں کہ ان علاقوں کے پریشانیوں اور ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اگر انٹرنیٹ سروس بحال نہیں کرسکتے تو کم از کم ان علاقوں میں موبائل نیٹورک کا بندوبست کرلے۔