حاجی لشکری سے نواب ثناءاللہ زہری کی ملاقات، انتخابات سمیت دیگر امور پر گفتگو
کوئٹہ (آن لائن)سینئر سیاست دان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی سے سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثنااللہ خان زہری کی ملاقات ، دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملک اور صوبے کی سیاسی صورتحال ، آئندہ عام انتخابات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، سینئر سیاست دان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی سے جمعرات کو پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ خان زہری نے پارٹی کے صوبائی عہدیداروں کے ہمراہ سراوان ہاﺅس کوئٹہ میں ملاقات کی ، اس موقع پر نواب ثنااللہ زہری نے نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی اور نوابزادہ میر رئیس رئیسانی سے نوابزادہ میر ہارون رئیسانی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ، ملاقات میں دونوں سیاسی رہنماں کے درمیان ملک اور صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال ، آئندہ انتخابات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ تبادلہ خیا ل کیا گیا۔


