اسسٹنٹ کمشنر کوہلو کا ملازمین سے ہتک آمیز رویہ ناقابل قبول ہے، آفیسرز ایسوسی ایشن بلوچستان

کوئٹہ(آن لائن)چیف آفیسرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر حافظ منیر کابینہ ممبرز عطااللہ بلوچ سید عباس ، میر اسد خان مطیع الرحمن نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا کہ گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر کوہلو جہانزیب نور شاہوانی نے میونسپل کمیٹی کے ملازم جلال مری کو اپنے دفتر بلا کر زدکوب کیا اس کا یہ رویہ ناقابل برداشت ہے ایک آفیسر کا ملازمین کے ساتھ اس طرح کا رویہ غیر اخلاقی ، غیر شائستہ اور خلاف قانون ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کو کس نے یہ اختیار دیا ہے کہ وہ ملازمین کو ذدوکوب کریں ملک کی آئین و قانون کسی کو بھی اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ وہ اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے اپنی بادشاہت قائم کریں انتظامی افسران کے پاس جو اختیارات ہیں وہ اپنے اختیارات اور توانائی کو عوام کی فلاح وبہبود اور سائلین کے مسائل کے حل کے لئے صرف کریں نا کہ خود کو بادشاہ یا طاقتور ظاہر کرنے کے لئے اختیارات کا استعمال کریں انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر نے تین گھنٹے سے زائد میونسپل کمیٹی کے ملازم کو اپنے دفتر کے نجی عقوبت خانے میں حبس بے جا میں رکھا اور مسلح ملازمین کے ساتھ نہتے میونسپل کمیٹی کے انسپکٹر پر بدترین تشدد کیا ہے جو کہ انسانی حقوق اور آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے ،انہوں نے کہا کہ اپنے ماتحت سرکاری ملازمین کے ساتھ رکھے جانے والا تضحیک آمیز سلوک کو کسی صورت برداشت نہیں کیاجائیگا۔ دن رات گرمی سردی دھوپ اور بارش میں شہر کے گلی کوچوں اور سڑکوں کی صفائی میں پیش پیش رہنے والے شخص کے ساتھ جو رویہ رکھا گیا ہے ان سے انہیں دلی صدمہ ہوا ہے ایسوسی ایشن وزیراعلیٰ، چیف سیکرٹری، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کمشنر سبی ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر کوہلو سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر تحقیقات کرکے میونسپل کمیٹی کے ملازم کو انصاف فراہم کیا جائے اور بدسلوکی کرنے والے اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف فوری تادیبی کارروائی کی جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں