بلوچستان میں پیپلز پارٹی کا تاسیسی جلسہ سیاسی سمت کو تبدیل کردیگا، نواب ثنا اللہ زہری
کوئٹہ(آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سینئر رہنماءیوم تاسیس جلسہ کی کنوینئر سابق وزیر اعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری سے جھالاوان ہاﺅس کوئٹہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءسابق گورنر بلوچستان جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نوابزادہ میر امین اللہ رئیسانی سابق سفیر حسین بخش بنگلزئی پارٹی رہنما میر شہر یار نوشیروانی ودیگر رہنماں کی ملاقات،ملاقات میں قبائلی سیاسی 30 نومبر کو کوئٹہ میں پارٹی کے 56 واں یوم تاسیس کے موقع پر جلسہ عام کی تیاریاں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر نواب ثنااللہ خان زہری نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پیپلز پارٹی بلوچستان کی مقبول ترین جماعت ہے بلوچ عوام پیپلز پارٹی کی قیادت کو اپنے لیئے نجات دہندہ سمجھتے ہیں آنے والے جنرل الیکشن میں پارٹی بلو چستان میں سرپرائز دیگی 30 نومبر کا جلسہ بلوچستان کی سیاسی سمت کو تبدیل کریگی۔ ملاقات میں ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری پرسنل سیکرٹری میر خان محمد زہری سمیت دیگر موجود تھے۔


