پارٹی کا مرکزی یوم تاسیس کوئٹہ میں منعقد کرنا بلوچستان کیلئے اعزاز ہے، میر علی حسن زہری
حب(نمائندہ انتخاب ) پاکستان پیپلزپارٹی کے 30نومبر کو کوئٹہ میں ہونے والے یوم تاسیس میں ضلع حب سے پیپلزپارٹی کے قافلوں کی شرکت اور روانگی کے حوالے سے جاری تیاریوں کا جائزہ لینے کےلئے ہفتہ کے روز کومل سٹی میں پاکستان پیپلزپارٹی ضلع حب کا اجلاس ضلعی صدر میر علی حسن زہری کی صدارت میں منعقد ہوا ،جس میں عہدیداران اور پارٹی کارکنوں نے مختلف تجاویزات دیں ،اجلاس میں حب شہر باب بلوچستان سے متصل استقبالیہ کیمپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،پیپلزپارٹی ورکرز کے طعام اور قیام کے اخرجات پارٹی برداشت کر ے گی ،مخالفین کی جانب سے پیپلزپارٹی کے خلاف مختلف پروپیگنڈے کئے جارہے ہیں ان پر کان نہ دھریں ،پیپلزپارٹی کے قائدین کا یوم تاسیس کوئٹہ بلوچستان میں منعقد کرنا پیپلزپارٹی بلوچستان کے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے قائدین نے جو عزت بخشی ہے ،پیپلزپارٹی کے ورکرز کے سمندر آمڈ آئے گا اورکوئٹہ کی فضائیں جئے بھٹو کے نعروں کی صداﺅں سے گونج اٹھیںگی پیپلزپارٹی ضلع حب کے صدرمیر علی حسن زہری کی کارکنوں سے خطاب و میڈیا سے گفتگو تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی 30نومبر کو کوئٹہ میں ہونے والے یوم مرکزی یوم تاسیس میں ضلع حب سے پیپلزپارٹی کے ورکرز کی شرکت کی تیاریوں کے سلسلے میں گزشتہ روز کومل سٹی حب میں پیپلزپارٹی ضلع حب کے صدر میرعلی حسن زہری کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا اجلاس میںعثمان کوہ بلوچ ،شریف پالاری ،آغا جامی سمیت ضلع حب کے عہدیداران و کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور یوم تاسیس میں شرکت کرنے کے حوالے سے اپنے اپنی تجاویز پیش کیں اور رائے دی اس موقع پر پی پی ضلع حب کے صدر میر علی حسن زہری نے اجلاس کے شرکاءسے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں 30نومبر کو ہونے والے پیپلزپارٹی کے مرکزی یوم تاسیس میں شرکت کرنے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں گاڑیوں کا بندو ست کردیا گیا ہے اور 28نومبر کو گاڑیاں ذمہ داران کے حوالے کی جائیںگی جبکہ 29نومبر دن 11بجے قافلے کوئٹہ کےلئے روانہ ہو نگے روانگی سے قبل حب مغربی بائی پاس کے مقام پر علی حسن زہری فارم ہاﺅس پر رکیں گے جہاں پر تمام انتظامات کے ساتھ باقاعدہ حب سے پیپلزپارٹی کا کافلہ یوم تاسیس میں شرکت کرنے کے لئے روانہ ہونگی اور شیڈول کے مطابق اسٹے کیا جائے گا انھوں نے کہاکہ یوم تاسیس میں میں جانے والے پارٹی ورکرز کی رہائش اور طعام کے اخرابات پارٹی برداشت کر ے گی کسی سے نہ پیسے لیئے جائیں گے اور نہ ہی کسی کو پیسہ دیا جائے گا پیپلزپارٹی کے ورکرز نظریاتی ہیں کبھی کسی کے سامنے جھکے ہیںاور نہ ہی بکے ہیں انہیں معلوم ہے پیپلزپارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے جس میں تمام ورکرز کو برابری اور یک نظر سے دیکھا جاتا ہے انھوں نے کہاکہ مخالفین کی جانب سے پروپیگنڈے تو کئے جارہے ہیں لیکن پارٹی کارکنان اس طرف اپنے کان نہ دھریں بلکہ سنی ان سنی کردیں اور اپنی منزل مقصو ل کی جانب رواں دواں رہیں علی حسن زہری نے مزید کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے قائدین نے پارٹی کے مرکزی یوم تاسیس سر زمین بلوچستان کوئٹہ میں منعقد کرانے پر پیپلزپارٹی بلوچستان کے ورکرز کو عزت بخشی ہے انشاءاللہ 30نومبر کو کوئٹہ میں منعقد ہونے والے یوم تاسیس کے جلسہ میں بلوچستان کے لوگوں کا سمندر آمڈ آئے گا اور ہر طرف جئے بھٹو کی صدائیں گونج اٹھی گی اور ہر طرف پارٹی پرچموں کی بہار ہو گی انھوں نے کہاکہ حب سے جتنی بھی گاڑیاں یوم تاسیس کےلئے روانہ ہونگی سب میں پارٹی جھنڈے اور خوش آمدیدی بینزر لگائے جائینگے کیونکہ حب اب پیپلزپارٹی کا قلعہ بن چکا ہے انھوں نے کہاکہ حب شہر میں باب بلوچستان سے متصل ایک استقبالیہ کیمپ بھی قائم کیا جائے گا اور پارٹی کارکنوں کو یوم تاسیس کے سلسلے میں مزید بریف کیا جائےگا تاکہ انہیں کسی قسم کی کوئی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اس موقع پر پیپلزپارٹی ضلع حب کے رہنماءسردار نعیم بلید ی ،عبدالرزاق لاسی ،کامریڈ شکیل شیخ ،جان محمد مری ،سرفرار سومرو ،صالح جتک ،میر علی اکبر زہری ،حبیب پالاری ،عرفان کریم شیخ ،نائب غلام مصطفی ،سہیل رونجھو ،یاسر زہری سمیت پارٹی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی ۔


