بلوچستان بھر کے پنشنرز کا دیرینہ مطالبہ حل، 2012ء کے بقایا جات یکم دسمبر کی پنشن میں ملیں گے

کوئٹہ (انتخاب نیوز) اکاﺅنٹنٹ جنرل بلوچستان نے صوبے کے تمام پنشنرز کو جولائی 2012ءکے 10 فیصد انکریز کے بقایا جات ادا کردیے۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ و صوبائی حکومت بلوچستان کے احکامات کے مطابق اکاﺅنٹنٹ جنرل بلوچستان نے صوبے بھر کے پنشنرز، فیملی پنشنرز کو 10 فیصد انکریز جولائی 2021ءکے تمام بقایا جات ان کے بینک اکاﺅنٹس میں ڈال دیے۔ یہ رقم پنشنرز کو نومبر کی ماہانہ پنشن میں یکم دسمبر 2023ءکو ملے گی۔ پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر خیر محمد شاہین، جنرل سیکرٹری نصر اللہ خان اچکزئی اور چیئرمین محمد یوسف کہدہ نے بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، حکومت بلوچستان اور چیف سیکرٹری کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے بلوچستان کے پنشنرز کا تقریباً ڈھائی سال کا دیرینہ جائز مسئلہ ترجیحی بنیاد پر حل کیا۔ پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن بلوچستان کی طرف سے اکاﺅنٹنٹ جنرل بلوچستان حسن کسترانہ کا بھی شکریہ ادا کیا کہ ڈیڑھ ماہ کے مختصر عرصے میں تقریباً 83 ہزار پنشنرز کو بقایا جات کی ادائیگی کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں