چمن بارڈر پر پاسپورٹ نظام قبول نہیں، مبینہ مقابلے میں قتل بالاچ کے لواحقین کو انصاف دیا جائے، منظور پشتین

چمن (انتخاب نیوز) پشتون تحفظ مومنٹ کے چیئرمین منظور احمد پشتین کا چمن ڈیورنڈ لائن پر پشتونوں کیلئے آمد و رفت پاسپورٹ پر کرنے کے فیصلے کیخلاف جاری دھرنے میں شرکت۔ منظور احمد پشتین کی چمن میں 39 روز سے جاری دھرنے کے شرکاءکو پی ٹی ایم کی طرف سے مکمل ساتھ دینے کی یقین دہانی اور تمام پشتونوں اور ان کے مسائل کو ایک کرنے کے تجاویز پیش کیں۔ منظور پشتین نے تربت میں بالاچ کے مبینہ مقابلے میں قتل کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تربت میں جاری دھرنے کی حمایت بھی کی۔ اس موقع پر منظور پشتین نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ چمن بارڈر پر پشتونوں کیلئے پاسپورٹ کا نظام نافذ کرنے کی شدید مخالفت کرتے ہیں، ریاست کا یہ فیصلہ پشتون قوم سے ظلم و زیادتی کے سوا کچھ نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچ افراد کے ماورائے آئین قتل کے بڑھتے واقعات قابل تشویش ہیں جس کی بھرپور مذمت اور تربت میں جاری دھرنے کی حمایت کرتے ہیں۔ تربت میں دھرنے کے شرکاءکے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے متاثرین کو انصاف فراہم کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں