ڈاکوئوں کی فائرنگ سے خاتون سمیت 4افراد جاں بحق ،3زخمی

صادق آباد (صباح نیوز)صادق آباد میںماچھکہ کے قریب ڈاکوئوں کی فائرنگ سے خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق اور خاتون سمیت 3افراد زخمی ہوگئے، مقتولین گنے کی کٹائی کے لئے کچے کے علاقے میں گئے ہوئے تھے۔صادق آباد میں ماچھکہ کے علاقے میں ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کردیا، مرنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، تاہم ڈاکوئوں کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔اہل علاقہ کے مطابق جاں بحق افراد گنے کی کٹائی کیلئے کچے کے علاقے گئے تھے، کہ ڈاکوئوں نے فائرنگ کردی، جس میں 4 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں