پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل فی لیٹر 7 روپے کم کردیا گیا
اسلام آباد(انتخاب نیوز) نگراں وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی منظوری دیدی۔ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل فی لیٹر 7 روپے کم کردیا گیا۔ اوگرا کے اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کے حوالے سے اتفاق کرلیا گیا۔ پیٹرول کی حالیہ قیمت برقرار جبکہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 7 روپے کمی کی منظوری کردی گئی۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے کمی کی منظوری۔لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 52 پیسے کمی کی منظوری دیدی گئی۔
Load/Hide Comments


