برطانیہ کا ہانگ کانگ کے شہریوں کو شہریت کے حوالے سے بڑا اعلان

لندن:برطانیہ کے وزیراعظم نے ہانگ کانگ کے شہریوں کو برطانوی شہریت دینے سے متعلق بڑا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ چین کے نئے قوانین اور ہانگ کانگ کے شہریوں کوبرطانوی شہریت دینے کا راستہ نکالیں گے۔ہانگ کانگ کے تیس لاکھ باشندوں کو برطانوی شہریت ملنے کا امکان ہے، ہانگ کانگ کے تیس لاکھ شہریوں کے پاس اوورسیز برٹش نیشنل کا سٹیٹس ہے۔چینی پولیس نے برطانوی جھنڈا اٹھانے والے ہانگ کانگ کے شہری کو گرفتار کیا۔جھنڈا بردار شخص کی گرفتاری کے بعد برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بیان دیا ہے کہ چین کا نیا قانون سینو-برطانیہ ڈیکلریشین سے متصادم ہے، چین کا سیکیورٹی لاء ہانگ کانگ کے باشندوں کے حقوق کیلئے خطرہ ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں