مشرف کے پیداوراخترمینگل سے معافی مانگے،اختر حسین لانگو

کوئٹہ؛ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین اخترحسین لانگو نے کہا ہے کہ ڈکٹیٹر پرویز مشرف کی پیداوار شیخ رشید جیسے لوگ سیاسی نابلوغت اور تاریخ سے نابلد ہونے کی وجہ سے ہمیشہ دوسروں کی کردار کشی کرتے آئے ہیں سردار اختر جان مینگل کی سیاسی تاریخ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں بلکہ بی این پی کے قائدین نے ہمیشہ آئین کی بالادستی اور بلوچستان کے اجتماعی حقوق کے لئے جدوجہد کی ہے شیخ رشید فوری طورپر سردار اختر جان مینگل اور مینگل قبیلہ کے خلاف استعمال کئے گئے توہین آمیز الفاظ استعمال کئے گئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر شیخ رشید کی بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کے خلاف ہرزہ سرائی پر ردعمل دیتے ہوئے کیا اختر حسین لانگو نے کہا کہ بدقسمتی سے ڈکٹیٹر پرویز مشرف کی پیداوار آج سردار اختر جان مینگل اور مینگل قبیلے کے خلاف باتیں کررہا ہے جسکی تاریخ سے دنیا واقف ہے مینگل قبیلے اور سردار عطاء اللہ مینگل کے خاندان کی سیاسی جدوجہد تاریخ کا حصہ ہے مگر تاریخ سے نابلد اور ڈکٹیٹر کی پیداوار آج ان کے خلاف ایسے الفاظ استعمال کررہے ہیں جس سے ان کی بلوچستان دشمنی واضح ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کی بلوچستان کے لئے جدوجہد اور حالیہ گورنمنٹ کا حصہ بننے کے لئے دی گئی شرائط سب کے سامنے ہے ہم نے ہمیشہ اجتماعی مفاد کی بات کی ہے اور پاکستان تحریک انصاف کی حمایت پارٹی قائدین نے بھی 6 نکات پر عملدرآمد کے لئے کی تھی مگر آج وفاقی وزیر کے الفاظ انتہائی توہین آمیز ہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر معافی مانگیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں