پارٹی منشور کے مطابق عمران خان کے بیانیہ کی مکمل پابندی کریں گے، رحیم کاکڑ

کوئٹہ(یو این اے )تحریک انصاف ضلع کوئٹہ کے صدر سابق میئر ناظم رحیم کاکڑ سید اقبال شاہ ایڈوکیٹ سپریم کورٹ نے نئے چیئرمین سمیت مرکزی کابینہ اور صوبائی کابینہ جوکہ سب وہی پرانے عہدیدار ہیں کو دل کی عطا گہرائیوں سے مبارک باد کا پیغام ارسال کیا ہے اور دعا کی ہے کہ صوبائی تنظیم ہر قسم کی گروہ بندی پسند ناپسند سے دورہو کر عمران خان کے بیانیہ کی مکمل طور پر پابندی کرینگے صوبے کے تنظیم کو ہر طرح کے تنظیم منشور کو فالو کیا جائے گا صوبے میں جس جس نے مشکل حالات خاص کر 9مئی کے بعد جس طرح عمران خان کی ہدایت ہے اور اصولی بھی ہوانا چاہیے کہ اس کے لیے تنظیم میں انتشار کے لیے کوئی جگہ دو بار نہیں ہونا چاہیے اگر دوبارہ توبہ کرنے کے لیے تیار ہوں وہ پارٹی پالیسی کو فالو کرتے ہوئے اس پر عمل ہر قسم کے لیے ضروری ہے نہ کوئی کسی کا دوست یارشتہ دار ہے اگر اس طرح سے پارٹی میں پسند ناپسند کا سلسلہ چل پڑا تو پھر صوبے میں تنظیم کا اللہ حافظ ہے 9مئی کے بعد بھاگے ہوئے تمام صوبائی اور مرکزی عہدہ دار منظر عام پر آجائے سب کو پتہ ہے کہ کس کس پر ایف آئی آر ہے کس کس پر نہیں ہے اللہ کریں تحریک انصاف کے مشکلات کم ہوجائے اور عمران خان عوام کے درمیان درمیان آجائے ہمارا لیڈر صرف اور صرف عمران خان ہے باقی سب ورکر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں