چیئرمین بلوچستان بورڈ نے بد عنوانی کی تمام حدیں پار کرلیں، گورنمنٹ ٹیچرز

کوئٹہ (یواین اے)گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے مرکزی ہیڈ آفس پرنس روڈ کوئٹہ سے جاری ایک بیان میں چیئرمین بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ کے فوری تبادلے کا مطالبہ کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ موصوف نے بد عنوانی اور بد اعتدالیوں کی تمام حد پار کر لیں اور ایک ڈان کا روپ دھار چکے ہیں۔ صوبے کے ہونہار طلبا کے مستقبل سے کھیلنا ان کا محبوب مشغلہ ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بد عنوان اور بدنام زمانہ لوگوں کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ صوبہ کا اکلوتا بورڈ تباہی کے دہانے پر ہے۔ مگر موصوف کما اور پھر جا کے فارمولے پر عمل پیرا ہیں۔ بورڈ آفس میں حالیہ بھرتیاں ہوں یا ایف ایس سی کا نتیجہ یہاں ہر ایک چیز کی قیمت لگتی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس طرح کے بد عنوان شخص کو مزید اس عہدے پر برداشت نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے وزیر اعلی بلوچستان، چیف سیکرٹری بلوچستان، وزیر تعلیم سیکرٹری کالجز، سیکرٹری سکول ایجوکیشن سے پر زور اپیل کی کہ نا اہل، بد عنوان اورمتعصب چیئرمین بورڈ کو فی الفور ٹرانسفر کیا جائے ورنہ جی ٹی اے بی سخت احتجاج کا اعلان کریگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں