انجینئر عاصم لانگ اور ان کی اہلیہ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف کوئٹہ میں احتجاج
کوئٹہ (آن لائن) پاکستان انجینئرنگ کونسل کے زیراہتمام انجینئر عاصم لانگ اور ان کی اہلیہ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے عثمان بابئی ‘ محبت مری اور انجینئرنگ ہمایوں کی قیادت میں مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ انجینئرعاصم لانگ اور ان کی اہلیہ کو قتل کئے ہوئے کئی عرصہ گزر چکا ہے تاحال قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے ان کے اہلخانہ انصاف سے محروم ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقع سزا دیکر متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے پرامن طور پر منتشر ہو گئے ۔
Load/Hide Comments


