آواران منشیات فروشوں کا گڑھ بن گیا، انتظامیہ سدباب میں ناکام، عوامی حلقوں کی تشویش

آواران (پ ر) آواران انتظامیہ، پولیس اور ایکسائز منیشات فروشوں کیخلاف کارروائی کرنے میں مکمل طور ناکام ہوچکے ہیں۔ عوامی حلقوں کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آواران منشیات کا گڑھ بن چکا ہے۔ آواران کے نوجوان نسل منشیات کے لت میں مبتلا ہورہے ہیں۔ آواران لیویز پولیس اور ایکسائز ایرانی تیل بردار گاڑیوں کو چیک پوسٹوں سے بھاری بھرکم رقم بٹور لینے میں مصروف ہیں۔ آواران انتظامیہ نے چیک پوسٹوں کی تعداد بڑھا کر روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے بھتہ وصول کررہے ہیں۔ آواران کے نوجوان نسل منشیات کے لت میں مبتلا ہیں لیکن انتظامیہ کی طرف سے کوئی ایکشن نہیں لے جارہی ہے۔ آواران پولیس کا کسی بھی میدان میں عملی کردار نظر آتا دکھائی نہیں دیتا۔ علاقائی مسائل سے بے خبر ڈی پی او آواران زیادہ تر اوقات ضلع سے باہر ہی رہتے ہیں جس سے ضلعی امور کافی معاملات متاثر ہورہے ہیں۔ دوسری جانب ڈی سی آواران کا کسی بھی میدان میں کردار نظر نہیں آتا سوائے چیک پوسٹوں پر بھاری بھرکم رقم بٹورنے کے، ہم حکامِ بالا سے اپیل کرتے ہیں کہ تیل برادرز غریب زمیاد ڈرائیوروں کو زور و زبردستی بھاری بھرکم رقم دینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں