جمہوری وطن پارٹی نے پارٹی کنونشن اور ضلعی کابینہ تشکیل دینے کی ہدایت کردی

کوئٹہ(یو این اے )جمہوری وطن پارٹی نے بلوچستان میں 11اضلاع کے آرگنائزر اور ڈپٹی آرگنائزر کی نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے آرگنائزر اور ڈپٹی آرگنائزر ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں پارٹی کنونشن کا انعقادکریں گے اور ضلع کی کابینہ تشکیل دیں گے جمہوری وطن پارٹی کے بلوچستان کے آرگنائزر ندیم خان کاکڑ اور ڈپٹی صوبائی آرگنائزر ثنا اللہ بگٹی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان کے 11اضلاع کے آرگنائزرز وڈپٹی آرگنائزرز کاانتخاب کردیاگیاہے اورآرگنائزر اور ڈپٹی آرگنائزر مندرجہ زیل ہے جن میں سبی محمد امین بگٹی آرگنائزر اور محمد ندیم جتک ڈپٹی آرگنائزر پشین کامران پانیزئی آرگنائزر اور عبدالواسع کاکڑ ڈپٹی آرگنائزر قلعہ سیف اللہ دولت خان آرگنائزر اور رجب خان ڈپٹی آرگنائزر موسی خیل حاجی جمیل آرگنائزر اور اسحاق بزدار ڈپٹی آرگنائزر ژوب کامران کاکڑ آرگنائزر اور امان اللہ ڈپٹی آرگنائزر قلات ذولقرنین آرگنائزر اور حافظ طاہر مینگل ڈپٹی آرگنائزر لسبیلہ ولی خان سلیمانخیل آرگنائزر حاجی الہی بخش بگٹی ڈپٹی آرگنائزر لورالائی عدالواحد کاکڑ آرگنائزر اور جمیل بزدار ڈپٹی آرگنائزر ہرنائی ملک ظہور ترین آرگنائزر زیارت نظام الدین کاکڑ آرگنائزر نصیر آباد شبیر ابڑو آرگنائزر اور جمعہ خان بگٹی ڈپٹی آرگنائزر ہوں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں