حکومت نے بلوچستان کے تعلیمی اداروں کیلئے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا
کوئٹہ( این این آئی) حکومت بلو چستان نے تعلیمی اداروں کے لئے موسم سر ما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ سیکر ٹری کالجز ہائیر اینڈ ٹیکنیکل ایجو کیشن ظفر علی بلیدی کے جا ری کر دہ اعلامیہ کے مطابق بلو چستان کے سر د علاقوں میں تعلیمی ادارے 16دسمبر 2023سے 29فروری 2024تک موسم سرما کی تعطیلات کی مناسبت بند رہیں گے ،صوبے کے سرد علاقوں میں نئے تعلیمی سال کا آغاز یکم مارچ سے ہوگا۔
Load/Hide Comments


