حکومت نے ترقیاتی کاموں میں کرپشن و کمیشن کی انتہا کردی ہے،نیشنل پارٹی

کوئٹہ؛ نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ترقیاتی کاموں میں کرپشن و کمیشن کی انتہا کردی ہے منظوری و کمیشن کی مد میں متعلقہ اسکیم کے 50 فیصد سے زائد وصول کئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے عملاً گرؤانڈز میں کچھ نہیں بچتا‘ٹینڈرنگ کے مرحلے سے قبل ٹھیکیدار طبقہ سے خریدوفروخت طے کیا جاتا ہے شفافیت و میرٹ کو مکمل طور پر پامال کیا گیا عوام و صوبے کے فنڈز کو خوردبرد کی نذر کیا گیا جو کہ ناقابل قبول ہے بیان میں کہا گیا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے بجائے لوٹ مار کی پالیسی کو اپنایا گیا کنسلٹنسی فرم حکومت کی تائید سے منصوبوں کے ڈیزائن میں غیر ضروری تبدیلی کرتا ہے اور پھر منصوبے کے تخمینہ لاگت کو بڑھایا جاتا ہے تاکہ کرپشن و کمیشن کا سلسلہ برقرار رہے بیان میں کہا گیا کہ تمام بڑے منصوبوں کے ٹینڈر میں بے ضابطگیاں عروج پر ہے اور ٹینڈر سے قبل کاموں کی بولی لگا کر تقسیم کیا جاتا ہے جس صوبہ میں ترقیاتی عمل جمود کا شکار ہے اور حکومت و افسرشاہی کا بیک بیلنس میں اضافہ ہورہا ہے بیان میں کہا گیا کہ ڈیموں سمیت ہر قسم کی ترقیاتی پروجیکٹوں میں شفافیت یقینی ہونے سے ہی بلوچستان میں ترقی کا عمل جاری رہی سکتا ہے اور عوام و صوبے کا پیسہ حکمرانوں و بیوروکریسی کے جیب میں نہیں جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں