گونگے بہرے حکمرانوں کو مظالم سے آگاہ کرنے اسلام آباد جائیں گے، ماما قدیر بلوچ
کوئٹہ (یو این اے) بلوچ رہنما ماما عبدالقدیر بلوچ نے کہا ہے کہ اب لانگ مارچ کے شرکا جمعہ کو اپنا احتجاج کوئٹہ میں ختم کرکے کوئٹہ سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کریں گے تاکہ گونگے بہرے حکمرانوں کو اپنے مطالبات اور بلوچستان میں ہونے والے مظالم سے آگاہ کرسکیں اس لیے دھرنے میں شریک خواتین بچے اور بوڑھے تمام افراد جمعہ کو اسلام آباد روانہ ہوں گے اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا جب تک بلوچستان میں لاپتہ افراد کو منظر عام پر نہیں لا یا جاتا بالاچ بلوچ اور ان کے ساتھیوں کے قاتلوں کو سزا نہیں دی جاتی یہ احتجاج جاری رہے گا ۔
Load/Hide Comments


