کوہلو، لیویز اہلکار ہزاروں روپے تنخواہ لینے کے باوجود ڈیوٹیوں سے غیر حاضر

کوہلو (یو این اے) کوہلو کے علاقے تحصیل تمبو سیڑ پل میں قائم لیویز چوکی میں تعینات لیویز اہلکار ہزاروں روپے تنخواہ لینے کے باوجود ڈیوٹی دینے سے قاصر ہیں، جب مقامی صحافی کا اتفاقا مذکورہ چوکی کے سامنے گذر ہوا تو چوکی میں سادہ کپڑوں میں ملبوس ایک اہلکار موجود تھا حالانکہ ذرائع کے مطابق مذکورہ چوکی میں 12 کے قریب لیویز اہلکار تعینات ہیں جو ڈیوٹی دینے کے بجائے اپنے نجی قوموں مصروف رہتے ہیں، صحافی کے پوچھنے پر سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار آگ بگولہ ہوگیا، یاد رہے کہ تحصیل تمبو میں اس وقت چوری سمیت دیگر جرائم میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جبکہ آمن وامان کے نام پر لاکھوں روپے لینے والے اہلکار اپنے ڈیوٹی دینے سے قاصر ہیں، اس حوالے سے علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر کوہلو نقیب اللہ کاکڑ، اسسٹنٹ کمشنر کوہلو جہانزیب نور شاہوانی، رسالدار میجر شیر محمد مری، رسالدار میجر تمبو گرسنی مولاداد زرکون و دیگر ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحصیل تمبو سیڑ پل کے لیویز چوکی کے لیویز اہلکاروں کو ڈیوٹی پر پابند کیا جائے اور غفلت برتنے والے اہلکاروں کیخلاف کارروائی عمل میں آئی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں