یمن کی طرف سے نشانہ بنائے جانے پر بحیرہ احمر میں جہاز کو آگ لگ گئی

‘ لائیبریا سے تعلق رکھنے والے ایک کارگو جہاز کو اس وقت آگ لگ گئی جب جمعہ کے روز اسے یمن کی طرف سے داغے گئے راکٹوں کا نشانہ بنایا گیا۔ امریکی دفاعی حکام نے اس بارے میں نجی انٹیلی جنس ادارے کے حوالے سے تصدیق کی ہے، تاہم اپنی معلومات کو الگ سے شئیر نہیں کیا ہے۔الجسرہ پر حملہ ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کی جنگ مہم کو تیز ہوتا دکھاتا ہے۔ حوثیوں نے حالیہ دنوں میں متعدد جہازوں کو بحیرہ احمر میں اس طرح کے کئی حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔حوثی ان حملوں کو اسرائیل کے غزہ میں فلسطینیوں پر حملوں کا جواب قرار دیتے ہیں۔ جمعہ کے روز لائبیریا کے کارگو جہاز پر کیے گئے اس حملے کی حوثیوں نے ابھی تک ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ نہ ہی اس بارے میں کوئی تبصرہ کیا ہے۔امریکی حکام نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا ہے’ یہ انٹیلی جنس سے متعلق معاملہ ہے، اس کی تصدیق ایک نجی انٹیلی جنس ایجنسی نے بھی کی ہے۔’

اپنا تبصرہ بھیجیں