نگران صوبائی وزیر صحت کا ٹیچنگ اسپتال خضدار کے مختلف شعبوں کا دورہ

خضدسار (انتخاب نیوز) نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی کا دورہ ٹیچنگ ہسپتال خضدار ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ اطمینان کا اظہار اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر خضدار ڈاکٹر شہزاد واحد مینگل، ایم ایس جھالاوان ٹیچنگ ہسپتال خضدار ڈاکٹر احمد علی، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی سردار خان جمالی اور ضلعی صدر پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن عبدالرشید غلامانی جنرل سیکریٹری منظور احمد مینگل سینیئر نائب صدر امان اللہ زہری نے نگران وزیر صحت کو جھالاوان ٹیچنگ ہسپتال و پیرا میڈیکس کو درپیش مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی۔ضلعی صدر پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن عبدالرشید غلامانی نے پیرامیڈکس کو درپیش مسائل پر نگران وزیر صحت کو چارٹر اف ڈیمانڈ پیش کیا۔خصوصا رول اپ گریڈیشن ،سروس سٹرکچر ،جھالاوان ٹیچنگ ہسپتال خضدار کے رہائشی کالونی کے لیے زمین کی الاٹمنٹ پولیو مہم، ویکسینیشن او آر ٹی میں کام کرنے والے ویکسینیٹر کی فیول و دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔نگران وزیر صحت نے کہا کے پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر عبدالسلام زہری و دیگر ان کے عہدے داران نے ہم سے ان مسائل پر میٹنگ کی ہے۔نگران وزیر صحت نے مزید کہا کہ ملٹی پرپز اسکول کو کالج اور میڈیکل فیکلٹی کو بورڈ کا درجہ دینے کیلیے کام آخری مراحل میں ہے مگر مجھے ایک بات کا حیرانگی ہوئی کہ پیرا میڈیکس کا ابھی تک رول اپگریڈیشن پر کوئی کام نہیں ہوا ہے جو کہ پیرامیڈکس کا بنیادی حق ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں