ٹریفک حادثات،حکومتی غفلت،نجیب یوسف زہری کاکراچی ٹو کوئٹہ لانگ مارچ

کراچی:بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نجیب یوسف زہری نے کوئٹہ کراچی شاہراہ پر آئے روز کے ٹریفک حادثات کے حوالے سے حکومتی غفلت کے خلاف کوئٹہ ٹو کراچی پیدل لانگ مارچ کا اعلان کردیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔نجیب یوسف زہری کے مطابق بلوچستان میں سالانہ 8ہزار افرادٹریفک حادثات کے باعث اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں لیکن حکومت اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے اس حوالے سے آج اس پریس کانفرنس کی توسط سے شعور وآگاہی پھیلانے اور حکومتی توجہ اس جانب دلانے کے لئے کراچی سے کوئٹہ لانگ مارچ کرونگانجیب یوسف زہری کے ہمراہ ان کے تین ساتھی بھی کراچی سے کوئٹہ پیدل لانگ مارچ میں شریک ہونگے

اپنا تبصرہ بھیجیں