چیف سیکرٹری بلوچستان سے صوبائی الیکشن کمشنر کی ملاقات، سیکورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال

کوئٹہ(یو این اے )چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان سے صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان اعجاز انور چوہان نے ملاقات کی ۔اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان زاہد سلیم اور کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری سلمان چوہدری بھی موجود تھے اجلاس کے دوران آئندہ عام انتخابات میں سیکیورٹی و دیگر انتظامات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔انتخابات کے پر امن انعقاد کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان الیکشن کمیشن کی جانب سے 8 فروری 2024 کے عام انتخابات کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان اعجاز انور چوہان نے کہاکہ چیف سیکرٹری بلوچستان نے صوبائی الیکشن کمشنر کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے الیکشن کے پر امن انعقاد کے لئے بھر پور تعاون کریں گے۔ الیکشن کے پر امن انعقاد کے لئے سیکیورٹی اور ٹرانسپورٹ پلان تیار کی جا رہی ہے۔ چیف سیکرٹری نے کہاکہ پر امن اور شفاف انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گے انتخابات کے آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انعقاد کے لیئے الیکشن کمیشن مکمل طور پر تیار ہے۔ صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان پولنگ نے کہاکہ اسٹیشنوں پر سی سی ٹی کیمروں کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسران اور ریٹرننگ افسران کی ٹریننگ کا سلسلہ جاری ہے۔ پولنگ اسٹیشنز پر بنیادی سہولیات کو یقینی بنایا جائے، جن علاقوں میں سیلاب کی وجہ سے پولنگ اسٹیشنز متاثر ہوئے انکی مرمت کو یقینی بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں