قیمتیں نہیں بڑھیں گی تو گیس تلاش کی سرگرمیاں رک جائیں گی، اوگرا کا دعویٰ

اسلام آباد، کوئٹہ (یو این اے) چیئرمین آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے کہا ہے کہ ٹیرف نہیں بڑھے گا تو گیس تلاش کی سرگرمیاں رک جائیں گی۔دوران سماعت سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی)حکام نے کہا کہ بلوچستان میں 72 فیصد گیس میٹرز ٹیمبرڈ ہو رہے ہیں، بلوچستان کے نقصانات اور آر ایل این جی گھریلو صارفین کو دینے سے ٹیرف بڑھ رہا ہے۔ای ایس جی سی حکام کا کہنا تھا کہ گیس کے شعبے میں کام کرنے والی کمپنیوں کو 300 ارب کی ادائیگیاں کرنی ہیں، لہذا ٹیرف نہیں بڑھے گا تو کمپنیوں کا آپریشن چلانا مشکل ہو جائے گا۔اس موقع پر چیئرمین اوگرا نے کہا کہ تاجربرادری کے تحفظات وفاقی حکومت کے سامنے رکھوں گا، روپے کی قدرمیں گراوٹ بھی ٹیرف اضافے کا باعث بنی، پہلے ہی گیس کی پیداوار 7 سے 8 فیصد تک سالانہ گر رہی ہے، اگر ٹیرف نہیں بڑھے گا تو گیس تلاش کی سرگرمیاں رک جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں