الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کی زمہ دارانہ صحافت قابل دید عمل رہی ہے,چیئرمین میونسپل کارپوریشن

خضدار(بیورورپورٹ) چیئرمین میونسپل کارپوریشن خضدار میر محمد آصف جمالدینی محمداکرم بلوچ کے ہمراہ خضدار پریس کلب رجسٹرڈ کاخصوصی دورہ کیاپریس کلب کے دورے دوران چیئرمین میر محمد آصف جمالدینی نے خضدار پریس کلب رجسٹرڈ کے صدر مولانا محمد صدیق مینگل, چیئرمین منیراحمد زہری ,جنرل سیکریٹری اقبال مینگل, سینیئرنائب صدر میر علی شیرنازبراہوئی ودیگر صحافیوں سے ملاقات کی اس موقع پر خضدار پریس کلب رجسٹرڈ کے نائب صدر عبدالرزاق بلوچ, ڈپٹی جنرل سیکریٹری الطاف باجوئی,رابطہ سیکٹریری خورشید بلوچ, سنیئرصحافی عبدالجبار محمد حسنی, سید ثناءاللہ شاہ, وسیم انور ودیگر صحافی برادری سے ملاقات کی گئی اس موقع پر چیئرمین میر محمد آصف جمالدینی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا خضدار پریس کلب رجسٹرڈ کے صحافی برادری ہر وقت علاقہ کی ترقی وخوشحالی اور علاقہ کے مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے ہرفورم میں علاقہ کی نمائندگی کی ہے خضدار کے صحافیوں کا کردار ہمیشہ غیرجانبدارانہ رہی ہے ہردور میں صحافی برادری نے جوانمردی کا مظاہرہ کیاہے اور اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے گریز نہیں کی ہے انہوں نے ہردور میں صحافی برادری اپنے پیشہ صحافت سے وابسطہ رہ کر علاقہ عوام کے امنگوں کی بہترین ترجمانی کی گئی ہے جوقابل تعریف اقدام ہےخضدار پریس کلب رجسٹرڈ خضدار کے عوام کی ہردکھ اوردرد کواپنا سمجھ کر علاقہ کی ترقی و خوشحالی اورشہر کے خوبصورتی کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہے ہیں ایک سوال کے جواب پر چیئرمین میر محمد آصف جمالدینی نے کہا الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کی زمہ دارانہ صحافت قابل دید عمل رہی ہے ماضی میں صحافیوں نے علاقہ میں برسوں پرانی روایات کی خیال داری رکھتے ہوئےرواداری تحمل مزاجی سے اپنے قلم کے نوک کے زریعے علاقہ عوام کی خوب خدمت کی ہے آجکل بے لگام سوشل میڈیا نے ہر جگہ روایات کی پامالی کا سبب بن گئی ہے جسے لوگ نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں خضدار پریس کلب رجسٹرڈ کے حقیقی صحافیوں کیلئے ہمارے سیاسی دروازے ہر وقت کھلے ہیں اور ان شاء اللہ روزاول سے صحافیوں سے ہماراگہراتعلق رہاہے میں بھی ایک سیاسی ورکر رہاہوں ہمارے دل میں سیاسی ورکروں کیلئے عزت اور درد بھی ہے میں کوشش کرونگا کہ علاقہ عوام کی خوشحالی کیلئے کام کروں ان شاءاللہ جب تک میں اس منصب اورکرسی ہر ہونگے تو بلارنگ ونسل لوگوں کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں گے۔ آخر میں خضدار پریس کلب رجسٹرڈ کے صدر مولانا صدیق مینگل نے چیئرمین میر آصف جمالدینی کو خضدار پریس کلب رجسٹرڈ کے کانفرنس ہال,نیوز روم سمیت دیگر بلڈنگ کا خصوصی دورہ کرایا اور انہیں صحافیوں کے مسائل کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں