پسماندہ بلوچستان ایئر ایمبولینس کے فینسی پروجیکٹ کا متحمل نہیں ہوسکتا،ثناء بلوچ
کوئٹہ :بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ورکن بلوچستان اسمبلی ثناء بلوچ نے کہا ہے کہ پہلے ہی واضح کیا تھا کہ پسماندہ بلوچستان ایئر ایمبولینس کے فینسی پروجیکٹ کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے صوبے میں صحت،تعلیم کابنیادی ڈھانچہ تباہ اور ماہی گیری کا شعبہ انتہائی زبوحالی کا شکار ہے بلوچستان کو ایک انقلابی اور جدید پی ایس ڈی پی کی ضرورت ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے جاری کردہ پیغام میں کیا ثناء بلوچ نے کہا کہ ہم نے بجٹ کے دوران یہ مشورہ دیا تھا کہ بلوچستان کا تباہ حال نظام ایسے فینسی Fancy پروجیکٹ کا متحمل نہیں ہوسکتا صوبہ میں صحت و تعلیم کا بنیادی ڈھانچہ ہی تباہ ہے وہاں ایک انقلابی اور جدیدپی ایس ڈی پی کی ضرورت ہے لیکن ایک دفعہ پھر Construction Centric بجٹ پیش کردیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ماہی گیری کا شعبہ انتہائی زبوں حالی کا شکار ہے غیر قانونی ٹرالروں کیساتھ اب رجسٹریشن اور سالانہ تجدیدی فیس 5 سو روپے سے بڑھا کر 25 ھزار کردیا اور لانچوں کے فیس 5ہزار روپے سے بڑھا کر 35 ہزار تا 1 لاکھ روپے کر دیا یہ کہاں کا انصاف، ہے۔


