صوبےکے ساحل و وسائل پر وفاق کا کنٹرول ہے،جعلی ڈومیسائل پر خاموش نہیں رہ سکتے،بلوچستان بار کونسل
بلوچستان بار کونسل کے جاری ایک بیان میں وفاقی محکموں میں بلوچستان کے کوٹے پر ہزاروں کی تعداد میں جعلی لوکل ڈومیسائل کے ذریعے تعنیایتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاق نے ہمیشہ بلوچستان کے ساتھ سوتیلے پن کا مظاہرہ کیا بلوچستان صوبےکے ساحل و وسائل پر وفاق کا کنٹرول ہے جس سے بلوچستان کے عوام میں احساس محرومی پایا جا تا ہے بیان میں کہا کہ وفاقی محکموں میں بلوچستان کے کوٹے پر اس وقت ہزاروں کی تعداد میں جعلی لوکل ڈومیسائل ہولڈرز کو بلوچستان کے کوٹے پر تعنات کیا گیا اور یہ سب کچھ جان بوجھ کر کیا جا رہا ہے بیان میں کہا کہ اس وقت مختلف تعلیمی اداروں ہائیر ایجوکیشن اسکالرشپ ودیگر پروفیشنل ڈگریوں کے حصول کے لئے بڑی تعداد میں جعلی لوکل ڈومیسائل کے افراد بلوچستان کے کوٹے پر استفادہ حاصل کر رہے ہیں جس سے بلوچستان کے نوجوانوں میں مایوسی پھیل رہی ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وفاق جان بوجھ کر بلوچستان کے نوجوانوں کو تعلیم سے محروم کرکے ان کو انکی بنیادی حقوق پر ڈاکہ ڈال رہی ہے بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق تمام جاب ہولڈرز اور تعلیمی اداروں میں داخلے سے قبل ان کے لوکل ڈومیسائل کا تصدیق متعلقہ ضلع سے کرانا لازمی ہے بیان میں کہا کہ اس وقت بلوچستان سے ہزاروں جعلی لوکل ڈومیسائل رکھنے والوں کی تصدیق کرایا گیا جو جعلی نکلے ہیں اس کے باوجود بھی متعلقہ ادارے انہیں ملازمتوں سے فارغ نہیں کر رہے ہیں بیان میں کہا کہ بلوچستان بار کونسل بلوچستان کے نوجوانوں کے ساتھ کی جانے والی ناانصافیوں پر خاموش تماشائی نہیں بنے گی بلکہ ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے اپنا حکمت عملی طے کریگی


