عام انتخابات کیلئے بلوچستان کے سیاستدان سرگرم، کاغذات کی وصولی اور جمع کرانے کا سلسلہ جاری

کوئٹہ(یو این اے )کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع، بلوچستان کے نامور سیاستدان سرگرم ہوگئے ۔عام انتخابات 2024 کے لیے تیسرے روز بھی کاغذات نامزدگی کی وصولی اور جمع کرانے کا سلسلہ تیسرے روزجاری رہا، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل جمعرات کو شروع ہوا جو جمعہ کو بھی جاری ہے تاہم یہ سست روزی کا شکار ہے جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی جمعہ کے روز79کاغذات نامزدگی حاصل کئے گئے اس کے علاوہ حلقہ 39 کیلئے 83درخواستیں وصول کی گئی جن میں 18جمع کئے گئے ہیں جبکہ حلقہ پی بی 43کیلئے 29درخواستیں وصول کی گئی اور 29کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ،پی بی 34سے 53درخواستیں وصول اور 4جمع کروائے گئے۔بلوچستان کے نامور قبائلی شخصیات وسیاستدان سرگرم ہوگئے ،روایتی سیاستدانوں کی بڑی تعداد اپنے آبائی حلقوں سے الیکشن لڑ رہی ہے بلوچستان میں بھی عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کے حصول اور جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔کاغذات نامزدگی حاصل کرنے وجمع کرانے والوں میں پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی ،نواب محمد ایاز جوگیزئی ،مجید خان اچکزئی ،نیازبڑیچ، عبدالرحیم زیارتوال ،عبدالقہار ودان ،جمشید دوتانی ،سردارامجد ترین ،صفدر میختروال ،نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ، اسلم گشکوری ،جان بلیدی ،میرکبیراحمدمحمدشہی ،عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی ،انجینئر زمرک خان اچکزئی ،ملک امان اللہ کاکڑ، ولی داد میانی ،سیدعبدالباری آغا،پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے سربراہ خوشحال خان کاکڑ، یوسف خان کاکڑ، نصراللہ زیرے ،ندا خان سنگر،اعظم خان مسے زئی ،عنایت اللہ اچکزئی ،پاکستان تحریک انصاف کے قاسم خان سوری ،میر شمس الرحمن رند ایڈووکیٹ، نواب خان دمڑ،رحیم کاکڑ،خادم حسین وردگ، سید ظہور آغا، آزاد امیدواروںسرداریارمحمدرند، بخت محمد کاکڑ، حاجی ولی نورزئی ،کیپٹن(ر)عبدالخالق اچکزئی،سینئر صحافی رضا الرحمن ،اسماعیل گجر، یونس لہڑی ،عمر اچکزئی ،محمد اسلم بھوتانی ،نوابزادہ ہمایوں جوگیزئی ،راہ حق پارٹی کے مولانامحمدرمضان مینگل ،اورنگزیب رخشانی ،روبینہ عرفان ،منورہ منیر بلوچ، پاکستان مسلم لیگ(ن)بلوچستان کے شیخ جعفرمندوخیل ،جمال شاہ کاکڑ،زرک خان مندوخیل ،میر سلیم کھوسہ ،نسیم الرحمن ملاخیل ،راحیلہ حمید درانی ،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے عبدالخالق ہزارہ ،قادر علی نائل ،جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی ،نوابزادہ گہرام بگٹی ،جماعت اسلامی بلوچستان کے ڈاکٹرعطاءالرحمن ،حافظ نور علی ،مولاناعبدالکبیر شاکر ،پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی جنرل میرچنگیز جمالی ،سیکرٹری روزی خان کاکڑ، نواب ثناءاللہ زہری ،میر علی مدد جتک ،نور الدین کاکڑ، انجینئر ہادی عسکری ،بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر نوابزادہ خالد خان مگسی ،سیکرٹری جنرل منظور احمدکاکڑ، نصیب اللہ بازئی ،مبین خان خلجی ،سردارصالح بھوتانی ،بی این پی کے سربراہ سردار اخترمینگل نے این اے دو 264 کوئٹہ تین سے کاغذات وصول کرلیے۔ حاجی لشکری رئیسانی نے این اے 263 کوئٹہ ٹو اور پی بی 43 سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے جبکہ آغا حسن بلوچ، اخترحسین لانگو، ملک نصیر احمدشاہوانی ،جمعیت علماءاسلام نظریاتی کے مولاناعبدالقادر لونی ،جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے پشین سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے، فضل الرحمان کے کاغذات نامزدگی صوبائی امیرمولانا عبدالواسع نے جمع کروائے، فضل الرحمان این اے 265 اور این اے 44 سے قومی اسمبلی کے امیدوار ہیں۔سابق نگراں وزیر نوابزادہ جمال رئیسانی نے این اے 264 سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے۔ سینیٹر نصیب اللہ بازئی نے پی بی 38، سابق صوبائی وزیر خالد لانگو نے این اے 264 اور پی بی 44 جب کہ سینیٹر پرنس عمر اورسابق وفاقی وزیر ہمایوں عزیز کرد، سابق گورنر بلوچستان ظہور آغا نے بھی این اے 264 سے کاغذات حاصل کیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں