کوئی جان صاحب کہتے ہیں کہ بلوچستان سے کوئی لاپتا نہیں جو ڈھٹائی کی حد ہے، سینیٹر مشتاق
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے سوشل میڈیا ا کاﺅنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بلوچستان کے حکومتی ترجمان کوئی جان اچکزئی صاحب ہیں ،فرماتے ہیں بلوچستان سے کوئی لاپتہ نہیں، یہ کیسا ڈھیٹ پن اور تکبر ہے، بے شرمی کیساتھ جھوٹ بولنا ہے۔ کل جب ایک بزرگ بلوچ جس کا اکلوتا بیٹا برسوں سے جبری لاپتہ ہے،جس کی زندگی اور موت کا کوئی علم نہیں،میرے سینے سے لگ کر بچوں کی طرح سسک سسک کر رویا تو اس کرب کی کیفیت میرے لئے ناقابل بیان ہے، کاش حکومتی ایوانوں، ریاستی اداروں میں بیٹھے لوگ جبری لاپتہ افراد کا درد، اس دائمی سوگ اور ماتم کا احساس کرتے اور ان کے پیاروں کو بازیاب کراتے۔
Load/Hide Comments


