صحافیوں کی جبری برطرفیوں کا مسئلہ قابل قبول نہیں، مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد(صباح نیوز) نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ صحافیوں کی جبری برطرفیوں کا مسئلہ قابل قبول نہیں، صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے ساتھ کھڑا ہوں۔میڈیا سے گفتگو میں انہوںنے کہا کہ صحافیوں کی جبری برطرفیوں کا مسئلہ قابل قبول نہیں، صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی جبری برطرفی کے حوالے سے چیئرمین پیمرا سے بھی بات ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس جمعہ کی سہ پہر ہوگا ،اس مسئلہ کے بارے میں قائمہ کمیٹی کی چیئرپرسن سے بھی بات کی جائے گی، قانون کے تحت جو بھی اقدامات ممکن ہوئے، ہم کریں گے،حکومت کی ہمدردیاں میڈیا ورکرز کے ساتھ ہیں، مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ میڈیا ورکرز اور صحافیوں کو جو قانونی تحفظ حاصل ہے، اس پر عمل درآمد کرانا ہماری ذمہ داری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں