پاکستان مودی سے مذاکرات کرسکتا ہے تو افغانستان سے کیوں نہیں، مشاہد حسین
اسلام آباد(صباح نیوز)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کو باہمی مسائل کے حل کے لیے بات چیت کرنی چاہیے۔پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ افغانستان، پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان، نریندر مودی سے مذاکرات کر سکتا ہے تو افغانستان سے کیوں نہیں، پڑوسیوں کے ساتھ ہمارے تعلقات خراب نہیں ہونے چاہئیں۔ان کا کہنا تھا کہ افغان طالبان نے تسلیم کیا کہ چترال دہشت گردی واقعے میں ملوث ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔مشاہد حسین سید نے کہا کہ افغان وزیر خارجہ کے مطابق پاکستان اور ٹی ٹی پی کے مذاکرات کامیابی کے قریب تھے، تاہم فاٹا انضمام کے معاملے پر مذاکرات ناکام ہوئے۔
Load/Hide Comments


