لانگ مارچ کیلئے امدادی اکاﺅنٹس کو ریاست نے بند کروادیا، چندہ دینے سے قبل تصدیق کریں، بی وائے سی

اسلام آباد (پ ر) لانگ مارچ کیلئے امدادی رقم صرف منٹظمین سے تصدیق کے بعد دی جائے، جعلی اکاو¿نٹس سے محتاط رہیں۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچ نسل کشی کیخلاف جاری لانگ مارچ کے معاشی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے اپنی ٹیم تشکیل دیے ہوئے ہیں، جو بوقتِ ضرورت اندرونِ اور بیرون ممالک میں مقیم بلوچ عوام سے خود رابطہ کریں گے جبکہ آن لائن چندہ کے حوالے سے ہم نے اپنے آفیشل اکا?نٹ سے اشتہارات جاری کیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ لیکن ریاست نے ان اکا?نٹس کو بند کروا دیا ہے۔ لہٰذا تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ لانگ مارچ کے نام پر چندہ دینے سے پہلے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے لانگ مارچ کے منتظمین سے اس کی تصدیق لازمی کروائیں۔ دریں اثنا بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کے آرگنائزر آمنہ بلوچ نے اپنے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے بلوچ قوم کو مخاطب ہوکر کہا ہے کہ اگر وہ لانگ مارچ میں موجود بلوچ قوم کی مدد کرنا چاہتے ہیں تو وہ خود بلوچ یکجہتی کمیٹی کیچ کے آفیشل پیج پر دیے گئے معلومات کی صورت میں دیں، اور مدد کرنے سے پہلے اس بات کو باور کرائیں کہ آپ جن لوگوں کو اپنے مالی مدد کر رہے ہیں وہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کیچ کے فائنانس ٹیم کا حصہ ہیں یا نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں