پاکستان کوایسی ریاست نہ بنائیں جہاں انسانی حقوق اور وقار کو پامال کیا جائے، صدر

‏صدرمملکت عارف علوی نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں صدر مملکت کا کہنا تھاکہ پاکستان کوایسی ریاست نہ بنائیں جہاں بلا خوف وخطر انسانی حقوق اور وقار کو پامال کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کاغذات نامزدگی چھیننے، مظاہرین کے خلاف وحشیانہ کارروائی اور اب دو حکومتوں کے سابق وزیر خارجہ کے ساتھ غیر مہذبانہ سلوک کے واقعات پر حکام کی توجہ ضرور ہونی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں