بلوچستان کے 9 ہزار اساتذہ کی اسامیوں پر لیا گیا ٹیسٹ کالعدم قرار
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان ہائیکورٹ نے اساتذہ کی 9 ہزار اساموں پر لیا گیا ٹیسٹ کالعدم قرار دیدیا۔ عدالت کے محکمہ تعلیم اور وومن یونیورسٹی کے درمیان ٹیسٹ کا معاہدہ ختم کرنے کے احکامات۔ بلوچستان ہائیکورٹ نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت خالی اساموں پر ٹیسٹ ایچ ای سی سے کرائے۔ عدالت نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ 15 جنوری تا 31 مارچ تمام عمل شفافیت کیساتھ مکمل کیا جائے۔
Load/Hide Comments


