بنوں میں کالعدم تنظیم نے لڑکیوں کے اسکول کو آگ لگا دی، دوبارہ نہ کھولنے کی دھمکی

بنوں (انتخاب نیوز) بنوں میں کالعدم تنظیم نے لڑکیوں کے اسکول پر حملہ کرکے سائنس لیب کو آگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق بنوں کی تحصیل میریان میں واقعہ رات کی تاریکی میں پیش آیا جہاں شرپسندوں نے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول ممباتی بارکزئی کوٹکہ پر حملہ کیا اور اسکول کی سائنس لیب کا سارا سامان جلا دیا۔ شرپسند عناصر اسکول سے شمسی پلانٹ سمیت دیگر سامان بھی ساتھ لے گئے اور دوبارہ اسکول کھولنے پر بھیانک نتائج کی دھمکی بھی دی۔ خیال رہے کہ موسم سرما کی چھٹیوں کی وجہ سے اسکول بند تھا، ڈی پی او بنوں کے مطابق ماضی میں بھی اس علاقے میں شرپسند 21 کے قریب اسکولوں کو بارودی مواد سے نقصان پہنچا چکے ہیں، حالیہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں