پی بی 25کے حوالے سے نیشنل پارٹی کا مشاورتی اجلاس، جان محمد بلیدی امیدوار نامزد
تربت (یو این اے) نیشنل پارٹی پی بی 25 کا مشاورتی اجلاس ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی سربراہی میں میر محمد انور بلیدی ھاوس میں منعقد ہوا اجلاس میں پارٹی کے مرکزی قیادت کے علاوہ علاقے کے زمہ داران و معززین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ پی بی 25 سے نیشنل پارٹی سے نامزد امیدوار ہونگے جس کی کامیابی کے لیے پورے حلقے میں بھرپور مہم چلائی جائے گی۔ اجلاس سے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، میر محمد انور بلیدی، میر در محمد بلیدی اور دیگر نے گفتگو کی ، اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کھاکہ آپ لوگوں نے پارٹی اور اس کی قیادت پر جو اعتماد کیا ہے پارٹی قیادت اس اعتماد پر پورا اترے گا اور جو امید اور توقعات عوام نے پارٹی اور اس کی قیادت پر رکھیں ہیں انھیں پورا کیا جائے گا۔ واجہ میر محمد انور بلیدی نے کھاکہ نیشنل پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ مشاورت اور سیاسی و فکری بنیادوں پر کیا ہے بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کے سیاسی فلسفے اور جدوجہد میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے اور کرتے رہیں گے۔ انھوں نے کھاکہ پارٹی نے حلقے کے حوالے سے جو فیصلہ کیا ہے وہ ہم سب کو قبول ہے اور ایک ساتھ ملکر پارٹی کی کامیابی کے لیے اپنا کردار ادا کریں گئے۔ اجلاس میں جان محمد بلیدی، واجہ ابوالحسن ، واجہ ملا برکت، شیرجان بلیدی، میر خلیل رند، میر نذیر ،میربشام،میرفیصل، سربلند خان،میرخلیل رند، میرمنظور، ملاحیدر،کہدہ نظرمحمد،امان اللہ، حبیب جاڑینی، سیٹھ کریم بخش کے بی، ماسٹرخدابخش،محمد ظریف ،میرمراد،ندیم چارشمبے، شعیب نذر، ماسٹر علی محمد،میرآزاد، سروریاسین، ناصر علی، سیٹھ عبدالغفور نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس کے بعد قیادت اور مہمانوں کے اعزاز میں واجہ میر محمد انور بلیدی نے پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا۔


