بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف انجمن تاجران دالبندین کا یکم جنوری کو شٹر ڈاﺅن کا اعلان
چاغی ( این این آئی) بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف انجمن تاجران دالبندین کا یکم جنوری کو شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان۔ دالبندین نجمن تاجران کے ہنگامی اجلاس کے بعد صدر حاجی آغا محمد حسنی و دیگر رہنماووں نے کہا کہ بجلی لوڈشیڈنگ سے تاجر برادری کا کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پانی کا بحران بھی شدت اختیار کرگیا ہے۔کیسکو حکام سے کہیں بار ملاقات ہوا لیکن صرف جھوٹی طفل تسلیوں کے سوا کوءعملدرآمد نہی ہواحالانکہ پورے بلوچستان میں دالبندین سمیت ضلع کے 80 فیصد سے زائد بل جمع ہورہے ہیں اسکے باوجود صرف 12 گھنٹے بجلی مل رہا ہے۔تاجران کے ساتھ عوام بھی سخت متاثر ہیں۔انجمن تاجران کےرہنماووں نے کیسکو کے خلاف یکم جنوری کو مکمل شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان کیا کہ دالبندین شہر کے فیڈر 1 اور 2 سمیت سب ایریا کو کم از کم 16 گھنٹے صبح 6 تا 7 اور صبح 9 تا رات 12 بجے تک بلا تعطل بجلی ملنا چاہیں۔اگر لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوءتو بجلی بل جمع نہی کرینگے۔شٹرڈآون ہڑتال کو کامیاب بنانے کیلئے تاجران متحد رہیں، تمام سیاسی و مذہبی تنظیمیں،سول سوسائٹی۔نوجوانان اپنا کردار ادا کریں۔کیسکو چیف نوٹس لیں ورنہ اس احتجاج کو مزید وسعت دیا جائیگا۔


