افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونیوالے 3 مشتبہ افراد ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

راولپنڈی (پ ر) فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان سے تخریب کاروں کی پاکستان میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ باجوڑ کے علاقے بٹوار میں پاک افغان سرحد پر تین تخریب کاروں کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد تینوں تخریب کاروں کو ہلاک کردیا گیا۔ہلاک تخریب کاروں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان سے تخریب کاروں کی جانب سے شمالی وزیرستان کے ضلع اسپن وام میں پاکستانی سرحدی چوکی پر فائرنگ کی گئی۔ سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔فورسز کی کارروائی میں تخریب کاروں کو نقصان پہنچا۔ فائرنگ کے تبادلے میں نائیک عبدالرو¿ف بہادری سے لڑتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان افغان عبوری حکومت کو مو¿ثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنانے کا بارہا کہتا رہا ہے، توقع ہے کہ افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں